کرناٹک میں ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر یادگیر کو ایک میمو رنڈم پیش کیا گیا ہے۔ جس میں ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا 'گذشتہ چار سے پانچ ماہ کے درمیان ضلع یادگیر کے تعلقہ جات شاہپور، شورا پور، گرمٹکل کی عوام کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی پریشان ہے، اس لیے ہم ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ 15 سے 22 جولائی تک لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع نہ کی جائے'۔