اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19: کرناٹک میں مثبت کیسز اور اموات میں کمی، لاک ڈاؤن میں نرمی - کوویڈ متاثرین کی تعداد

دارالحکومت بنگلورو کے علاوہ متعدد اضلاع میں کوویڈ متاثرین کی تعداد میں بھاری کمی دیکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں 14 جون سے لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی گئی ہے.

covid
covid

By

Published : Jun 15, 2021, 3:15 AM IST

ریاست کرناٹک میں محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق پیر کو 6،835 تازہ کیسز اور 120 اموات درج کی گئی ہیں، جس کے بعد اب انفیکشنز کی تعداد 27،71،969 ہوگئی اور اموات کی تعداد 33،033 تک پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں 1،72،141 فعال کیسز ہیں جبکہ کل 15،409 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیے گیے ہیں. وہیں بنگلورو اربن ضلع میں 1،470 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں. پیر کے روز میسور ضلع 670 نئے کیسز کے ساتھ دوسرا بڑا کوویڈ ہاٹ سپاٹ رہا، جبکہ 25 اموات کے ساتھ اموات کی تعداد میں بھی میسور سرفہرست رہا۔

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دکشن کنڑا ضلع میں 648 کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ حاسن میں 507 کیسز، تمکور میں 386 کیسز، شیوموگا میں 353 کیسز، منڈیہ ضلع میں 256 کیسز، اتارہ کناڈا میں 204 کیسز، بلاری میں 203 کیسز، چترہ درگا میں 195 کیسز، بیلگاوی میں 191 کہسز اور چیکماگلورو میں 185 کیسز درج ہوئے ہیں.

لاک ڈاؤن میں ڈھیل

دارالحکومت بنگلورو کے علاوہ متعدد اضلاع میں کوویڈ متاثرین کی تعداد میں بھاری کمی دیکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں 14 جون سے لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی گئی ہے. اس سے پہلے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کیسز کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 27 اپریل کو سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

کوویڈ کیسز میں کمی کے ساتھ 20 اضلاع میں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پابندیوں میں نرمی دی گئی ہے جبکہ صبح 6 بجے سے 10 بکے تک پابندی نافذ رہے گی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بھی صرف ضروری اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کو ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے.

آٹو اور ٹیکسیز کو زیادہ سے زیادہ دو مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہے۔ روزانہ نائٹ کرفیو شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک اور ہفتے کے آخر میں کرفیو جمعہ کی شام 7 بجے سے پیر کے روز صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ وہیں پارکز صبح 5 بجے سے صبح 10 بجے تک کھلی رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details