ریاستی حکومت کے اس اقدام پر عام لوگوں اپنے رد عمل کا اظہار ای ٹی وی بھارت سے کیا۔
اس دوران مقامی شہری عمران نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے جو کورونا کی چین کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اس سے عام آدمی کو کافی تکلیف ہوگی۔ حکومت کو چاہیے کہ روز مرہ کا کام کرنے والے عام لوگوں کو حکومت مدد کرے۔ خاص کر کسانوں کی حالت آج بہت خراب ہے۔ فصل نہ ہونے کی وجہ سے کسان بے حد پریشان ہیں۔ عام لوگوں اور کسانوں کی مدد کے لیے حکومت مالی امداد یا پھر اناج سے انکی مدد کریں۔
مقامی شہری راجو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ حالات کی مناسبت سے بہت بہتر ہے۔ ممکن ہے اس اقدام سے ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے لیے جارہے فیصلوں کا تعاون کریں۔