بیلگام:کرناٹک کے شہر بیلگام کے راجا پور گاؤں میں چونما دیوی میلے میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا۔ بتایا جاتا ہے کہ راجا پور گاؤں میں شروع ہونے والے چونما دیوی میلے میں آج ایک آرکیسٹرا پروگرام کا انعقاد کیا جانا تھا جس کا افتتاح کیا جارہا تھا، اس دوران اسٹیج کے سامنے نصب لائٹنگ سیٹ اچانک اسٹیج پر گرگیا۔ اس حادثے میں اسٹیج پر بیٹھے 20 معززین بال بال بچ گئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ MP Narrowly Escaped accident in Belgaum
MP Narrowly Escaped Accident in Belgaum: بیلگام میں بڑا حادثہ، رکن پارلیمان بال بال بچے
بیلگام کے راجا پور گاؤں میں شروع ہونے والے چونما دیوی میلے میں لائٹنگ سیٹ کے اچانک گر جانے سے 20 افراد بال بال بچے، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ MP Narrowly Escaped accident in Belgaum
بیلگام میں بڑا حادثہ، رکن پارلیمان بال بال بچے
اس واقعہ کے حوالے سے رکن پارلیمان ایرنا کدادی نے بتایا 'لائٹ سے سجا ایک کھمبا اچانک اسٹیج پر گرگیا اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ بقیہ لوگ محفوظ ہیں۔'