یادگیر کے حیدر قبرستان میں رات کے اوقات میں تدفین کےلیے پیش آرہی دشواریوں کو لیکر مقامی نوجوانوں نے رکن بلدیہ منصور احمد افغان سے رجوع ہوئے اور حیدر باغ قبرستان میں روشنی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حلقہ 20 کے بلدی رکن نے محکمہ بلدیہ سے نمائندگی کرتے ہوئے قبرستان میں مناسب روشنی کا انتظام کیا۔
منصور احمد افغان کی نمائندگی پر حیدر باغ قبرستان میں بجلی کے کھمبے نصف کئے گئے اور روشنی کا انتظام کیا گیا۔ مقامی نوجوان شہباز جاگیردار نے حیدر باغ قبرستان میں روشنی کے مناسب انتظام پر رکن بلدیہ منصور احمد افغان، بلدیہ کمشنر اور چیئرمین سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب حیدر باغ قبرستان میں روشنی کا مناسب انتظام ہونے کے بعد رات کے اوقات میں میتوں کی تدفین میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔