ریاست کرناٹک میں قانون ساز کونسل کے انتخابات Legislative Council elections 2021 in Karnataka کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ 10 دسمبر صبح 8 بجے سے 4 بجے تک کرناٹک قانون ساز کونسل کے لیے ووٹنگ جاری رہے گی۔
Karnataka MLC Elections 2021 اس موقع پر گلبرگہ ضلع کمشنر وجیا جوتسنا Gulbarga District Commissioner on Karnataka MLC Elections نے بتایا کہ 'گلبرگہ اور یادگیر اضلاع میں 392 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔ گلبرگہ ضلع میں 265 اور یادگیر میں 126 پولنگ بوتھس قائم کیے گئے ہیں۔'
گلبرگہ ضلع میں 256 اور 122 گرام پنچایت آتے ہیں کُل 378 گرام پنچایتوں میں 8 ٹاؤن میونسپل کونسلز، 4 سٹی میونسپلٹیز اور گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے ارکان رائے دہی میں حصہ لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Electoral Training in Yaadgir: یادگیر میں انتخابی تربیت
گلبرگہ اور یادگیر ضلع میں قانون ساز کونسل انتخابات کے کُل ووٹرز 7102 ہیں۔ جن میں 3358 مرد اور 3744 خواتین شامل ہیں۔ جس کے لیے پوری طرح سے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔