بنگلور: "آئیے مقامی کنڑا زبان سیکھیں اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ اس عنوان کے ساتھ محمدیئرہ کنڑا ویدیکے اور مکتب فلاح الدارین کی جانب سے طالبات و خواتین کو کنڑا زبان سکھانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔مسلمانوں کے درمیان اس زبان کو لے کر دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران طالبات کو اس کی اہمیت بتائی گئی Learning & Teaching Kannada Langauge Campgain Muslim In Bengaluru
کنڑا زبان کے سیکھنے و استعمال سے لوگوں کے درمیان دوریاں مٹ سکتی ہے:فلاح الدارین اس مہم کے تحت آج کنڑا کورس کا تیسرا بیچ مکمل ہوا۔ جس میں 30 لڑکیوں نے کنڑا زبان سیکھی اور اسے مہمانان کے سامنے کنٹر زبان میں مہارت حاصل کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ اس سلسلے میں کنڑا زبان کورس کا تیسرا بیچ مکمل کرنے والی کل 30 طالبات کو مہمان خصوصی کنرا ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ناگابھرن کی جانب سے سرٹیفیکیٹ تقسیم کی گئی.
کنڑا زبان کے سیکھنے و استعمال سے لوگوں کے درمیان دوریاں مٹ سکتی ہے:فلاح الدارین اس موقع پر کنڑا ڈاکٹر ٹی. ایس ناگابھرن نے مسلم طالبات کو کنڑا زبان بولتے دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا تفریق دین و مذہب، کنڑا زبان سبھی کو آپس میں جوڑ رہی ہے اور ان کے درمیان اخوت و محبت پیدا کر رہی ہے.
کنڑا زبان کے سیکھنے و استعمال سے لوگوں کے درمیان دوریاں مٹ سکتی ہے:فلاح الدارین یہ بھی پڑھیں:Religious and Technical Education in Bidar: جامعۃ الحسنات بیدر میں دینی اور فنی تعلیم کا بہترین نظم
اس موقع پر محمدیئرہ ویدیکے کے صدر سمیع اللہ خان اور فلاح الدارین کے ذمہ داران صلاح الدین خان نے مشترکہ طور پر کہا کہ کنڑا زبان سیکھنے اور اسے استعمال کرنے سے مسلمانوں و دیگر مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں اور دوریاں ختم ہورہی ہیں.ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔