اس دوران محمد حسین سرکل انسپکٹر نے رمضان المبارک سے متعلق ریاستی حکم نامہ پڑھ کر سنایا اور اس پر عمل کرنے پر بھی زور دیا۔
رمضان المبارک سے متعلق مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران کی میٹنگ - leaders of the mosque committees held meeting
ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے چنچولی کے پولیس اسٹیشن میں مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد کی گئی۔

رمضان المبارک سے متعلق مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران کی میٹنگ
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور نماز تراویح میں تین چار افراد ہی شرکت کر یں۔افطار اور دیگر موقوں پر سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ اس مہلک بیماری پر قابو پایا جاسکے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد اور درگاہوں کے باہر کھانے پینے کے اسٹالس نہ لگایں ۔ ویر بھدراپاڈی ایس پی نے اس میٹنگ کی صدرات کی۔ اس موقع پر کے ایم باری سابق ڈائریکٹر، صحافی سید کلیم الدین، سکریٹری مسجد ہدی چنچولی نے بھی مخاطب کر تے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیے۔