گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنماانجینئر ناصر حسین استاد کی نگرانی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں تمام سرگرم اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ناصر حسین استاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کا بی جے پی یہ اتحاد نا قابل قبول ہے اور ہم اس اتحاد کو نامنظور کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عنقریب علاقائی سطح پر ایک اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں ناراض قائدین کے ساتھ اتفاق رائے سے ایک مثبت فیصلہ لیا جائے گا۔ کرناٹک میں جنتا دل سیکولر کی جانب سے فاسٹ بی جے پی کے ساتھ لوک سبھا کے لیے اتحاد کی اطلاعات کے بعد گبرگہ کے بشمول پوری ریاست کرناٹک کے مسلمانوں میں بے چینی سی پھیل گئی۔