ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے پیش نظر جگت سرکل میں گلبرگہ سٹی پولیس عہدیداروں کی جانب سے عوام کو نشہ سے ہونے والے نقصانات کے متعلق بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔
اس دوران نشہ سے ہونے والے نقصانات کے متعلق شہر کے مختلف علاقوں میں گھوم گھوم کر عوام میں بیداری لانے کے لئے 'نشہ موکت ابھیان' گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روآنہ کیا گیا، اس موقع پر گلبرگہ کے اے سی پی انوش کمار نے کہا کہ نوجوان ڈرگس، گانجہ جیسی نشیلی اشیاء کے عادی ہوکر اپنی زندگی برباد کررہے ہیں۔