ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال کی طرح ا مسال بھی 2022 ڈائری کی رسم اجرا Launch of 2022 diary انجمن ترقی اردو ہند ہال میں منعقد ہوا۔
اس دوران اسٹیج پر ہر مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔اور قومی یکجہتی گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی۔
اس موقع پر سکھ سماج کے گرمیت سنگھ نے کہابھارت گنگا جمنا تہذیب کا ملک ہے ۔یہاں پر مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد ایک ساتھ رہتے اور بستے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کی قومی یکجہتی گنگا جمنا تہذیب کی مثال دی جاتی ہے۔اس ملک کے آزادی کے لئے ہر مذہب کے لوگوں نے اپنی جان مال کی قربانی دی ہے۔اس ملک کے قومی یکجہتی کو کوئی تھوڑ نہیں سکتا۔