گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں تین روزہ کلیان کرناٹک اتسو 2023 منایا جارہا ہے، یہ اتسو گلبرگہ یونیورسٹی کے میدان میں جاری ہے جہاں مختلف کلچرل پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔ جس میں کلیان کرناٹک میں آنے والے اضلاع گلبرگہ، بیدر ،یادگیر رائچور، بلاری کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ اس کلیان کرناٹک اتسو میں پہلے دن بچوں کے لیے پتنگ بازی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بچوں کو موبائل اور ڈیجیٹل کھیلوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی وہیں مویشیوں، پھول، سبزی، ترکاری، قدیم اور تاریخی عمارتوں اور کسانوں کے لئے نئے زرعی مشینری سے متعلق نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس تین روزہ اتسو کے دوران سنگیت قوالی اور مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ اس اتسو میں شرکت کے لیے بس کی سہولت اور کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔ وہیں اسکول، کالج کے طلبا، سماجی، ملی، سیاسی اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سماجی کارکن اشوک نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ میں یہ پہلا تاریخی کلیان کرناٹک اتسو منایا گیا ہے۔ حیدرآباد کرناٹک کا نام بدل کلیان کرناٹک کا نام دیا گیا گلبرگہ کے عوام کے لئے یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 2023 کلیان کرناٹک اتسو گلبرگہ میں منایا جارہا ہے ۔یہ گلبرگہ کی عوام کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے ۔ اس اتسو سے یہاں نئے نئے مشنری، چیزیں اور دیگر معلومات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ یہاں پر کلیان کرناٹک کے 6 اضلاع گلبرگہ بیدر، رائچور، یاگیر، بلاری کے لوگ شرکت کررہے ہیں۔ ان اضلاع کو ملاکر ایک ڈویژن بنایا گیا ہے جس کا مقصد کلیان کرناٹک کی ترقی ہے ۔
Kalyana Karnataka Utsav 2023 گلبرگہ میں کلیان کرناٹک اتسو2023 جاری - سماجی کارکن اشوک
گلبرگہ یونیورسٹی کے میدان میں تین روزہ کلیان کرناٹک اتسو 2023 منایا جارہا ہے ۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کررہے ہیں۔
Etv Bharat
Last Updated : Mar 1, 2023, 11:17 AM IST