اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی - یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہیں

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں ہر روز مختلف دیہاتوں سے 300 سے 400 مریض آتے ہیں۔

سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی

By

Published : Aug 8, 2019, 12:52 PM IST

مگر یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہیں ہونے کی وجہ سے مریضوں کو گلبرگہ اور رائچور بھیجا جاتا ہے۔

سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی

لیکن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایمبولنس کی سہولت نہیں ہونے کے سبب شہریوں کو مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز کے ہسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تنظیم کولی سماج یادگیر کے صدر ڈاکٹر امیش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'یادگیر ضلعے کے سرکاری ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز نہیں ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہر روز ضلع کے سرکاری ہسپتال میں 300 سے 400 مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔'

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں تمام امراض کے ماہر ڈاکٹرز و دیگر سہولیات مہیا کرائی جائے۔'

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 150 بیڈز والا سرکاری ہسپتال ابھی زیر تعمیر ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details