اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2020, 5:25 PM IST

ETV Bharat / state

سورج گرہن سے متعلق عوام میں معلومات کی کمی

کرناٹک کے مشہور و معروف بھرم گرو شانت ویر سوامی گرمٹکل تعلقہ ضلع یادگیر نے سورج گرہن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں سورج گرہن سے متعلق بہت سارے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔

سورج گرہن سے متعلق عوام میں معلومات کی کمی
سورج گرہن سے متعلق عوام میں معلومات کی کمی

انہوں اس حوالے سے کہا کہ جیسے کہ سورج گرہن کے مقررہ وقت تک سفر نہ کرنا، سورج گرہن کے وقت کھانا نہ بنانا، اگر گھروں میں کھانا بنایا گیا ہے اس کو نہ کھا کر باہر پھینک دینا، سورج گرہن کے وقت کھانا نہ کھا نا، اور بہت سی ایسی باتیں ہیں جس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

سماج کے تعلیم یافتہ طبقہ اور مذہبی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ سورج گرہن اور چاند گرہن سے متعلق عوام میں معلومات فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا اتنی تیزی سے ترقی کر لی ہے آپ کو ہر معاملے میں معلومات حاصل ہو سکتی ہیں مگر سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی عوام کو علم کی سخت ضرورت ہے۔

سوامی جی نے مزید کہا کہ ہاں جس وقت سورج گرہن لگتا ہے اس وقت اس کو دیکھنے کی حماقت نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سورج گرہن کے وقت باقی تمام کام کر سکتے ہیں اس میں کوئی پابندی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details