اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورنٹائن مراکز میں بنیادی سہولتوں کا فقدان' - یادگیر خبر

کرناٹک جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی یوتھ آرگنائزنگ سیکریٹری شرن گوڈا یادگیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تعلقہ گرمٹکل کے کورنٹائن سینٹر میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔

'Lack of basic facilities in quarantine center'
'کوارنٹین مرکز میں بنیادی سہولتوں کا فقدان'

By

Published : Jun 3, 2020, 12:30 PM IST

یوتھ آرگنائزنگ سیکریٹری شرن گوڈا یادگیر نے کہا کہ میرے والد ناگن گوڈا رکن اسمبلی گرمٹکل نے کہا ہے کہ میرے تعلقہ کے تمام کورنٹائن سینٹر میں موجود لوگوں کا ٹیسٹ کروایا جائے۔ جس پر ضلع انتظامیہ خاموش ہے۔

'کوارنٹین مرکز میں بنیادی سہولتوں کا فقدان'

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اراکین اسمبلی کو بغیر اعتماد میں لے کر کام کر رہی ہے۔ تعلقہ گرمٹکل میں جو 18 کورونا کے پازیٹیو معاملات سامنے آنے ہیں وہ صرف ضلع انتظامیہ کی غیرذمہ داری کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلقہ گرمٹکل میں جتنے کورنٹائن سینٹر ہیں وہاں پر جن لوگوں کو روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی ضرورت تھی ہم نے مہیا کروائی ہے، اگر ضلع انتظامیہ ہمیں اجازت دے تو ہم ان کوارنٹین سینٹرز میں موجود لوگوں کو کھانا پانی اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details