اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Labour Law in Bangalore: مزدور قوانین کے خلاف بنگلورو میں مزدور یونین کا زبردست احتجاج - مزدور قوانین کے خلاف بنگلور میں احتجاج

بنگلورو میں مزدور ادھیکار سنگھرش ابھیان Mazdoor Adhikar Sangharsh Abhiyan نے مودی حکومت کے 4 نئے لیبر کوڈس کے خلاف فریڈم پارک Freedom park میں بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزدور قوانین کے خلاف بنگلورو میں مزدور یونین کا زبردست احتجاج
مزدور قوانین کے خلاف بنگلورو میں مزدور یونین کا زبردست احتجاج

By

Published : Dec 21, 2021, 5:33 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں کل 17 ریاستوں سے 17 مزدور سنگٹھنوں کا مجموعہ "ماسا" (مزدور ادھیکار سنگھرش ابھیان ) نے مودی حکومت کے 4 نئے لیبر قوانین( لیبر کوڈس) 4 labour codes کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا اور اور فریڈم پارک میں بڑی تعداد میں مذکورہ مزدور مخالف قوانین کے خلاف احتجاجی Protest Against Labour Law in Bangaloreمظاہرہ کیا۔

احتجاج کرتے مزدور لیڑر امیر علی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے 4 نئے قوانین مزدوروں کے خلاف ہیں، مزدورون کے حقوق کو نہ صرف چھیننے بلکہ ان کے حقوق کو پامال کرنے کی سازش ہے. انہوں نے بتایا کہ ان کی متعدد مانگوں کے ساتھ وہ اس احتجاج کو ملک بھر میں ایک تحریک کی شکل میں آگے لے جائیں گے۔ امیر علی نے بتایا کہ حکومت سے وہ مانگ کر رہے ہیں کہ سبھی مزدوروں کو کم از کم 25 ہزار روپئے مزدوری دی جائے.

مزدور لیڑر کویتا ودروہی بتاتی ہیں کہ نریندرہ مودی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ 4 مزدور قوانین غیر دستوری ہیں، یہ قوانین مزدوروں اور ان کی نسلوں کو غلامی کی جانب دھکیلنے والا ہے۔ کویتا نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے 4 نےے لیبر کوڑز کارپوریٹ کو منافع پہنچانے والے ہیں۔

اس موقع پر مزدور لیڑر کیلاش بھٹ نے بتایا کہ مودی حکومت ٹرید یونینز کا اپرادھی کرن کر رہی ہے۔ اگر مودی حکومت کے اس نئے مزدور قوانین کو نافذ کیا جاتا ہے تو مزدور اپنے حقوق کے لیے احتجاج یا آندولن نہیں کر پائیں گے اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزدور قوانین کے خلاف بنگلورو میں مزدور یونین کا زبردست احتجاج
ملک میں آزادی کے بعد سے لیکر اب تک کل 44 مزدور قوانین ہوا کرتے تھے جو کہ مزدور و مزدوری سے متعلق تمام معاملات و مسائل کو حل کرنے کے لیے کارگر ہوا کرتے تھے، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے ان قوانین میں سے کچھ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور کچھ قوانین کو ضم کرکے 4 نئے قوانین کو تشکیل دیا گیا ہے۔

کیا ہے یہ چار لیبر کوڈس

مرکزی حکومت نے سنہ 2019 میں چار لیبر کوڈس قوانین پاس کیے۔ اس میں اجرت کوڈ Code on Wages، کوڈز انڈسٹریل رلیشن industrial relations، کام کی سکیورٹی ( safety of work، صحت اور کام کرنے کے حالات اور سوشل سکیورٹی health and working conditions and social security جیسے قوانین پاس شامل ہیں۔ حکومت نئے لیبر کوڈ قوانین کو یکم اپریل 2021 سے نافذ کرنا چاہتی تھی لیکن ریاستوں کی تیاری نہیں ہونے اور ایچ آر پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے کمپنیوں کو زیادہ وقت دینے کی وجہ سے انہیں ملتوی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مرکزی حکومت کے نئے مزدور قانون کے خلاف مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details