کماراسوامی نے آج کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر رامالِنگا ریڈی کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے مذکورہ باتیں کیں۔ انہوں نے کہا ،’کوئی بھی سیاسی پارٹی ریاست میں مستحکم حکومت بنانے کی حالت میں نہیں ہے‘۔
کارگزار وزیر اعلیٰ مسٹر ریڈی کے ساتھ میٹنگ کے تناظر میں انہوں نے کہا جنہوں نے 15 دیگر باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ اپنے اسمبلی سیٹ سے پہلے استعفیٰ دے دیا تھا، اب انھیں اپنا استعفیٰ واپس لے لینا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا،’ہماری گذارش پر راما لنگا ریڈی اپنا استعفیٰ واپس لینے سے اتفاق کر لیا ہے اور اپنا شکریہ اداکرنے کے لیے ان سے ملاقات کی‘۔