اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کمار سوامی فوراً استعفیٰ دیں' - بی جےپی

کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) کے 15 ارکان اسمبلی کے استعفے کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کے آخری حکم کے نقطہ نظر سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی سے فوری طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

'کمار سوامی فوراً استعفیٰ دیں'

By

Published : Jul 17, 2019, 5:54 PM IST

بی جے پی کے رہنما و سابق وزیراعلی بی ایس یدورپا نے سپریم کورٹ کے آخری حکم کا استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ آئین اور جمہوریت کی جیت ہے'انہوں نے یہ کہتے ہوئے وزیراعلی سے فوراً استعفی دینے کا مطالبہ کیا کہ وہ حکومت چلانے کے لیے اکثریت کھو چکے ہیں۔

انہوں نے اسمبلی اسپیکر رمیش کمار سے ارکان اسمبلی کے استعفے فوراً منظور کیے جانے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے عدالت عظمی کے فیصلے کو تاریخی انصاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالانکہ یہ عبوری حکم ہے اور آنے والے دنوں میں عدالت اسپیکر کے اختیارات اور کارروائی پر فیصلہ کرے گی۔

بی جےپی رہنما و سابق وزیراعلی جگدیش شیٹار نے بھی کہا کہ وزیراعلی اکثریت کھوچکے ہیں اور انہیں عہدے سے فوراً ہٹ جانا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ 'ارکان اسمبلی کی تعداد کانگریس -جے ڈی ایس اتحادی حکومت کے حق میں نہیں ہے۔کمارسوامی اپنے عہدے پر بنے رہنے کا اخلاقی حق کھوچکے ہیں'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details