اردو

urdu

ETV Bharat / state

K.S. Eshwarappa Rules out Resignation: وزیر ایشورپا کا ٹھیکیدار کی موت پر استعفیٰ دینے سے انکار

شیوموگا میں ٹھیکیدار سنتوش کی خود کشی Contractor Commits Suicide in karnataka کے بعد وزیر ایشورپا نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ میں اس معاملے میں کبھی استعفیٰ نہیں دوں گا۔

وزیر ایشورپا کا ٹھیکیدار کی موت پر استعفیٰ دینے سے انکار
وزیر ایشورپا کا ٹھیکیدار کی موت پر استعفیٰ دینے سے انکار

By

Published : Apr 13, 2022, 9:31 PM IST

کرناٹک کے شیوموگا میں ٹھیکیدار سنتوش کی خودکشی کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے وزیر ایشورپا نے کہا کہ میں کبھی استعفیٰ نہیں دوں گا۔ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اور قائد حزب اختلاف سدارامیا سمیت دیگر کانگریس رہنما جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، سنتوش نے سوسائٹ نوٹ لکھا ہے۔ میں اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ K.S. Eshwarappa Rules out Resignation over Death of Contractor

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے کچھ اصول ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے کوئی بھی کام کیا جاتا ہے۔ حکومتی ضوابط کی تکمیل کے بعد ہی فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ سنتوش نے خودکشی کیوں کی اس کی جانچ ہونی چاہیے۔ واٹ ایپ ٹیکسٹ ڈیتھ نوٹ نہیں ہوسکتا۔ فی الحال میں کسی کا نام نہیں لے رہا ہوں لیکن یہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے۔

ویڈیو

وزیر ایشورپا نے کہا کہ 'ایسے سو معاملے سامنے آنے دیجئے میں ان سب کا سامنا کروں گا میں کہیں نہیں بھاگ رہا ہوں۔ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ وزیر ایشورپا نے کہا کہ میں 100 فیصد استعفیٰ نہیں دوں گا۔K.S. Eshwarappa rules out resignation over death of contractor

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کرناٹک کے دیہی اور پنچایت کے وزیر ایشورپا پر 40 فیصد کمیشن کا الزام عائد کرنے والا لگاوی کے ایک ٹھیکیدار نے منگل کے روز واٹس ایپ کے ذریعے میڈیا والوں کو ایک سوسائیٹ نوٹ بھیج کر خودکشی کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاٹل نے پہلے ہی پی ایم مودی کو خط لکھ کر بدعنوانی اور وزیر ایشورپا پر 40 فیصد کمیشن کا مطالبہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا، کانگریس نے اس مسئلہ کو قومی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بی جے پی استعفیٰ اور انکوائری کروا کر شرمندگی سے بچنے کا پلان تیار کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details