دنیا بھر میں پھیلا ہوا کورونا وائرس اب کرناٹک میں بھی پیر پسارتا ہوا نظر آرہا ہے، ان حالات میں ریاست کے مختلف مقامات سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ چند مقامات پر لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
کرناٹک: آئیے ہم مل کر کورونا وائرس کو ختم کریں
ریاست کرناٹک میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے آڈیو کلپ کے ذریعے تمام افراد کو کورونا وائرس کے تئیں بیدار کر کے ان سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
محکمہ اقلیتی بہبود
حالانکہ امارت شرعیہ (کرناٹک) اور دیگر علماء کرام نے سخت ہدایات جاری کر کے اپیل کی ہے کہ مسلمان مساجد کی جانب نا آئیں بلکہ گھر پر ہی نماز ادا کریں لیکن کئی مقامات پر ان ہدایات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ اقلیتی بہبود نے علماء سے مشورے کے بعد طے کیا کہ ریاست بھر کی تمام مساجد کو ایک اہم اعلان 'آڈیو کلیپ' کے ذریعے دیا جائے گا جسے ذمہ داران روزانہ تین سے چار مرتبہ تمام افراد کو سنائیں گے۔