اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید کے موقع پر خوشیاں بکھیرنے کی کوشش - رمضان المبارک

رمضان المبارک کے آخری روز بنگلور میں ون ایجوکیشنل ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر جویداللہ اور ان کے بھائی ڈاکٹر میر نویداللہ نے تقریباً 600 غریب اور ضرورت مند افراد کے درمیان عید میں استعمال ہونے والی ضروری اشیا تقسیم کر کے غریبوں میں خوشیاں بکھیرنے کی کوشش کی۔

eid

By

Published : Jun 5, 2019, 1:49 AM IST

تقسیم کیے گئے کٹز میں چاول، دال، تیل، سوئیاں، کپڑے اور موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے کمبل بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ شہر کے سب سے بڑے کچی آبادی والے علاقہ جے ہلی میں ام سلمہ نامی سماجی کارکن نے 1000 غریب اور مستحق خاندانوں میں عید کا راشن تقسیم کیا۔

عید کے موقع پر خوشیاں بکھیرنے کی کوشش

شہر کے ایک اور علاقہ شامنہ گارڈن میں عرفان پاشاہ اور نوجوانوں کی کمیٹی کی جانب سے 3000 غریب خاندانوں میں عید کا راشن تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر اہل خیر حضرات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ عمل رضاء الہی کی خاطر ہے جو وہ ہر برس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں پر سبھی کا حق ہے لہذا ہم سبھی کو مل کر عید کی خوشیاں منانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details