مولانا نظام الدین برکاتی نے کہا کہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ نے ساری عمر دین حق کی تعلیم کو عام کرنے میں صرف کردیا۔ آپ کی دینی خدمات کی وجہ سے ہی ملک کے کونے کونے تک اسلام کی تعلیمات عام ہوئیں۔
خواجہ غریب نوازؒ امن و بھائی چارگی کے علمبردار تھے - مولانا نظام الدین برکاتی
کرناٹک میں یادگیر کی مسجد صدر دروازہ کے امام و خطیب مولانا نظام الدین برکاتی بتایا کہ ماہ رجب کا چاند نظر آتے ہی درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی عرس تقاریب کی تیاریوں کا آغاز ہوجاتا ہے۔
خواجہ غریب نوازؒ امن و بھائی چارگی کے علمبردار تھے
انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ صرف بھارتی مسلمانوں کے نہیں بلکہ برصغیر میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کےلیے محترم ہیں۔ آپ امن و بھائی چارگی کے علمبردار تھے جبکہ آپ نے ہر وقت انسانیت کی خدمت انجام دی۔
مولانا نظام الدین برکاتی نے مزید کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی مزار پر تمام مذاہب کے ماننے والے حاضری دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب نواز کے پیغام امن و بھائی چارگی کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔