اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: اقلیتی بجٹ میں اضافہ کا مطالبہ - سماجی تنظیم محمدیئرہ ویدیکے

سماجی تنظیم محمدیئرہ ویدیکے نے ریاست کے نائب وزیراعلی اشوتھ نارائن سے اقلیتی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرناٹک: اقلیتی بجٹ میں اضافہ  کا مطالبہ
کرناٹک: اقلیتی بجٹ میں اضافہ کا مطالبہ

By

Published : Jan 28, 2021, 4:23 PM IST

ریاست کرناٹک کے بنگلورو شہر کے غیر مسلم اکثریتی علاقہ متیکیرے میں واقع مسجد طٰحہٰ کا نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے دورہ کیا اور مسجد کے احاطے میں طلباء کو کنڑ زبان کی تربیت دینے والے قدم کو سراہا۔

اس موقع پر سماجی تنظیم اکھیلہ کرناٹک محمدیئرہ ویدیکے کے عہدے داران نے ڈاکٹر اشوتھ نارائن کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ کووڈ کے دوران حکومت نے طلباء کی اسکالرشپ اور متعدد اسکیمز کو بند کردیا ہے، اس لیے انہیں دوبارہ سے شروع کیا جائے اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مالی سال 2021 ۔22 کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

کرناٹک: اقلیتی بجٹ میں اضافہ کا مطالبہ


میمورینڈم پیش کیے جانے کے ساتھ اکھیلہ کرناٹک محمدیئرہ ویدیکے کے صدر سمیع اللہ خان نے نائب وزیر اعلی سے گزارش کی کہ ریاست کی مساجد و مدارس میں مقامی زبان کنڑ کو سکھانے کا نظم بنانے کے سلسلے میں حکومت ایک خصوصی گرانٹ جاری کرے۔

کرناٹک میں محکمہ اقلیتی بہبود کے بجٹ میں بھاری کٹوتی کئے جانے کے تعلق سے نائب وزیراعلی ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے کہا کہ وہ اس تعلق سے کوشش کرینگے کہ اس بجٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ اقلیتی طبقات کے مستحق طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں دشواریاں نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details