اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیمنا کھنڈرے کی صد سالہ تقریبات کیلئے وزیراعلیٰ کرناٹک کا دورۂ بیدر - بھیمنا کھنڈرے کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات

بیدر ضلع کے بھالکی میں بھیمنا کھنڈرے کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں چیف منسٹر سدارامیا بھی شامل ہیں۔ بلاری ضلع انچارج وزیر بی ناگیندر بلاری ضلع پنچایت میں سہ ماہی کے ڈی پی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ Karnataka Chief Minister visit to Bidar district

Karnataka Chief Minister visit to Bidar district
Karnataka Chief Minister visit to Bidar district

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 12:42 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا دو دسمبر کو بیدر ضلع کا دورہ کریں گے۔ چیف منسٹر سدارامیا بھیمنا کھنڈرے کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں شامل ہیں۔ یہ تقریب بیدر ضلع کے بھالکی میں بھیمنا کھنڈرے کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے ضمن میں منعقد کی جائیں گی۔ پروگرام کے مطابق وزیر اعلیٰ صبح 11 بجے بنگلور کے ایچ اے ایل ہوائی اڈے سے ایک خصوصی پرواز سے بیدر کے لیے نکلیں گے اور دوپہر 12:15 پر بیدر ایئربیس پر پہنچیں گے۔ 12:20 بجے بیدر ایئر بیس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھالکی کے لیے روانہ ہوں جہاں وہ دوپہر ایک بجے انجینئرنگ کالج، بھالکی میں منعقد ہونے والی ڈاکٹر بھیمنا کھنڈرا کی صد سالہ یوم پیدائش تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی حکومت کے ذریعہ سی بی آئی کے پاس درج غیر متناسب اثاثوں کے کیس کو واپس لینا درست اقدام: کرناٹک وزیر اعلی سدارامیا

چیف منسٹر کے اسپیشل ڈیوٹی آفیسر نے ایک ریلیز میں کہا کہ وہ سہ پہر 4:00 بجے بھالکی ہیلی پیڈ- 1 سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بیدر ایئربیس جائیں گے اور پھر 4:45 منٹ پر بیدر ایئربیس سے خصوصی پرواز کے ذریعہ بنگلور کے لیے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ریاستی وزیر برائے جنگلات و ضلع بیدر انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کے والد بھمنا کھنڈرے کی صد سالہ یوم پیدائش تقریب بڑے پیمانہ پر منائی جا رہی ہے جس میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے علاوہ مختلف وزراء اور کانگریس پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details