اردو

urdu

ETV Bharat / state

خادم الحجاج کمیٹی کی عازمین حج سے اپیل - سید منصور احمد قادری

خادم الحجاج کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں سیکریٹری نے عازمین حج سے فارم بھرنے کی درخواست کی ہے۔

خادم الحجاج کمیٹی کی عازمین حج سے اپیل
خادم الحجاج کمیٹی کی عازمین حج سے اپیل

By

Published : Dec 19, 2020, 12:13 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں 'خادم الحجاج کمیٹی' کی جانب سے ایک پریس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام اس برس حیدرآباد کے بجائے بنگلور ایئرپورٹ سے حج کے لیے روانہ ہوں گے۔

عازمین حج سے اپیل

کمیٹی کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ پہلے کی بنسبت اس برس صرف 25 فیصد ہی عازمین نے حج کا فارم بھرا ہے۔ اس لیے انہوں نے درخواست کی ہے کہ جو صاحب استطاعت ہیں انہیں حج کے لیے جانا چاہیے۔

خادم الحجاج کمیٹی کی عازمین حج سے اپیل

سید منصور احمد قادری نے ضلع بیدر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ مرکزی حج کمیٹی نے حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے یکم جنوری کردی ہے۔ اس لیے اب یکم جنوری تک خواہشمند عازمین حج فارم بھرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details