ہر سال کرناٹک میں کارونی تہوار کے نام سے بیلوں کی عید کو بڑے پیمانے پر گائے، بیلوں کے مالکان اپنے۔ اپنے گائے بیلوں کو مختلف رنگوں سے سجا کر گھماتے ہوئے اس تہوار کو منایا کرتے تھے۔
اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے انسانی عیدوں کے ساتھ ساتھ ان جانوروں کی عید بھی پھیکی پڑگئی ہے۔
اس موقع پر گلبرگہ شہر کے رفیق ڈیری فارم کے مالک محمد رفیق نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں ہر سال کارونی تہوار کے موقع پر گائے، بیلوں کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ سجا کر اس تہوار کو منایا جاتاتھا۔
کارونی تہوار پر کورونا کا اثر مگر اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اس تہوار کو سادگی سے منایا گیا کیا۔ ہر سال گلبرگہ شہر میں کارونی تہوار کے موقع پر جانوروں کوسجانے کے لیے رنگ برنگی رسیاں، دنڈیاں، اور دیگر چیزوں کا بڑا بازار لگتا تھا۔ جس میں دور۔ دور سے دوکاندار دوکان لگانے کے لئے آتے ہیں۔
لیکن اس برس کورونا وائرس کے سبب یہاں کا بازار پوری طرح سے پھیکہ نظر آیا، جس سے یہاں کے دوکانداروں میں مایوس ہیں۔