کرناٹک ہائی کورٹ نے فیصلہ دیاہے کہ ڈیوٹی پر دل کا دورہ پڑنے والے ڈرائیور کو حادثہ سمجھا جاتا ہے۔ اور اسے معاوضہ دیا جانا چاہئے۔ شمال مشرقی کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی درخواست پر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ جب ڈرائیور ڈیوٹی پر ہے اوراس دوران دل کا دورہ پڑنے پر اس کو خطرہ سمجھا جانا چاہئے۔ اس سلسلے میں عدالت نے نارتھ ایسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی داخل کردہ عرضی کوخارج کردیا۔
این ای کے آر ٹی سی نے 2017 میں سول عدالت کے حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں ڈرائیور وجے کمار کے اہل خانہ کے لئے 21.95 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔