اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سی اے اے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر طبقات کے لیے بھی خطرناک' - congress critisize on central government

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کانگریس پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر و رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شہریت ترمیمی قانون نہ صرف مسلمانوں بلکہ دلت و قبائلی طبقے کے لیے بھی بہت زیادہ نقصاندہ ہے۔

کانگریس کی پولیس پر تنقید
کانگریس کی پولیس پر تنقید

By

Published : Feb 6, 2020, 10:44 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:23 AM IST

کانگریس رکن اسمبلی ایشور کھنڈے نے کہا کہ سی اے اے سے نا صرف ملک کے باشندوں بلکہ آئین کے لیے بھی خطرہ ہے۔

بھالکی ایشور کھنڈے، ویڈیو

صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سی اے اے، این پی آر اور این آر سی سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایشور کھنڈے نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی دہلی سے لے کر بنگلور تک اور بنگلور سے لے کر بیدر تک اس قانون کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے'۔

انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ضلع میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کام رک سے گئے ہیں لیکن حکومت اس جانب توجہ نا دیتے ہوئے دوسری چیزوں میں عوام کے ذہن کو الجھا رہی ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت ہے سے اپیل کی کے ضلع کی ترقی کے لیے کیے جانے والے کاموں میں تیزی لائی جائے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی رحیم خان (بیدر)، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ(گلبرگہ)، رکن اسمبلی بسوا کلیان بی نارائن راؤ، کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details