اردو

urdu

ETV Bharat / state

یدیورپا کی حالت مستحکم - کورونا متاثر یدیورپا کی صحت مستحکم

افسران نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہسپتال سے ہی فائلوں پر دستخط کرنے کے علاوہ جائزہ میٹنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

یدیورپا کی حالت مستحکم
یدیورپا کی حالت مستحکم

By

Published : Aug 9, 2020, 6:41 PM IST

کورونا وائرس سے متاثر اور منیپال ہسپتال میں داخل کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کی حالت مستحکم ہے۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیش رائے نے ہفتے کی رات بتایا کہ وزیر اعلیٰ کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یدیورپا ماہرین کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

یدیورپا کو 02 اگست کی رات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ افسران نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اسپتال سے ہی فائلوں پر دستخط کرنے کے علاوہ جائزہ میٹنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یدیورپا نے کووِڈ۔19 کے صف اول کے کورونا وارئیر کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے افسر ایچ گنگادھریّا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) نے ٹویٹ کیا،’ وزیر اعلیٰ نے ’وزیر اعلیٰ راحت فنڈ‘ سے 25 لاکھ روپیے کی امدادی رقم اور گنگا دھریا کے اہل خانہ کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے اور ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کیے جانے کی ہدایت دی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:مساجد میں تنخواہ نہیں ملنے سے ائمہ کرام و مؤذنین پریشان

ABOUT THE AUTHOR

...view details