اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sports Event in Bidar ’ذہنی و جسمانی تندرستی کے لیے کھیل کود ضروری‘ - گرو نانک پبلک اسکول

بیدر شہر کے ایک اسکول میں سالانہ اسپورٹس ایونٹ میں شریک مقررین نے طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ Sports Event by a Pvt School in Bidar

1
1

By

Published : Oct 26, 2022, 7:22 PM IST

بیدر:بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع ’’گرو نانک پبلک اسکول‘‘ میں سالانہ اسپورٹس ایونٹ-2022 کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کھیل مقابلوں میں اسکول کے درجنوں طلبہ نے شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں کھیل مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ Yearly Sports Event at Guru Nanak School Bidar

گرو نانک اسکول کے 2003 بیچ کے طالب علم ڈاکٹر عبدالمتین صدیقی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کھیل کود کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے کہا کہ ’’کھیل کود کی سرگرمیاں طلبہ میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ طلبہ میں ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے کھیل کود انتہائی اہم ہے اور اچھے اور منصوبہ بند اسکولوں میں کھیل سرگرممیوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔‘‘ صدیقی نے مزید کیا: ’’تعلیمی ترقی کے لئے اساتذہ کو بچوں میں اچھا کلچر پیدا کرنے کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہم نے ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کی ہے۔ کھیلوں کے میدان میں بھی اسی طرح آگے آنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا تعین زیادہ تر اس ملک کی اقتصادی ترقی سے ہوتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج کا پروگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ گرو نانک اسکول نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں پر زور دیتا ہے تاکہ ضلع بیدر اور اسکول کی شہرت عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آئے۔‘‘ انہوں نے بچوں کو مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ تقریب کی صدارت کرنے والی گرو نانک پبلک اسکول کی نائب صدر مسز ریشما کور نے کہا: ’’آج کل کے بچے زیادہ تر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ اگر آپ گھر میں بیٹھ کر موبائل پر گیمز کھیلیں گے تو یہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔‘‘ انہوں والدین سے بچوں کو اسکولوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details