اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج - karnataka yadgeer

کرناٹک ریاست کے ضلع یادگیر میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ ریلی کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں شہر کے گاندھی چوک پر ہی شہریت ترمیم قانون مسودہ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج بیت المال یادگیر کے زیراہتمام کیا گیا۔

یادگیر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج
یادگیر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج

By

Published : Dec 16, 2019, 6:25 PM IST

کرناٹک ریاست کے ضلع یادگیر میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ ریلی کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں شہر کے گاندھی چوک پر ہی شہریت ترمیم قانون مسودہ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج بیت المال یادگیر کے زیراہتمام کیا گیا۔

شہر کے کئی تنظیموں کے ذمہ داران نے اس احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے گاندھی چوک پر دھرنا دیا. شہر میں احتجاجی ریلی نکالنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے عوام میں کافی غصہ دیکھاگیا.

یادگیر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج
گاندھی چوک پر ہی احتجاج منظم کرنے کے بعد صدر جمہوریہ ہند کو تحصیلدار کی تو سط سے ایک یادداشت پیش کی گئی. جس میں شہریت ترمیمی بل کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا.اس موقع پر بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل کے علاوہ تنظیم کے تمام ذمہ داران اور شہر کے کئی تنظیموں کے وابستہ افراد کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام کی کثیر تعداد موجود رہی.اس احتجاجی دھرنے میں شامل کئی تنظیموں کے ذمہ داران نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ اور نریندر مودی ملک میں من مانی کر رہے ہیں.جس کی وجہ سے ہندوستان کے عام لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے. اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران نے شہر کے کئی تنظیموں سے وابستہ افراد اور اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے پر امن اور کامیاب بنایا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details