اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج قابل ستائش - کرناٹک کے ضلع یادگیر

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی شاہ علی مرزا مسجد کے امام نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کے احتجاجی سراہنا کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

مفتی سمیع الدین ندوی
مفتی سمیع الدین ندوی

By

Published : Jan 26, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 5:05 PM IST

ریاست کرناٹک میں مفتی سمیع الدین ندوی (خطیب امام مسجد شاہ علی مرزا،یادگیر) نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے، این پی آر اور این سی آر کے خلاف ملک کے مختلف مقامات پر خواتین جس طرح سے احتجاج کر رہی ہیں ہم ان کی ستائش کرتے ہوئے انہیں سلام کرتے ہیں۔

مفتی سمیع الدین ندوی، ویڈیو

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چند لوگ اس تحریک کو کمزور کرنے کے لیے خواتین کو اس تحریک اور مہم سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور طرح طرح کی بیان بازیاں کر رہے ہیں یہ کافی افسوس کی بات ہے۔

مفتی سمیع الدین نے مزید کہا کہ 'روز اول سے ہی خواتین اس متنازع قانون کے خلاف پیش پیش ہیں۔

انہوں نے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کے حق میں دعا کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی خواتین کے حوصلے اور ہمت کو بلند فرمائے۔

Last Updated : Feb 25, 2020, 5:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details