اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: جے این یو طلبأ کے ساتھ اظہار یکجہتی - دہلی کے جواہر لعل یونیورسٹی

حال ہی میں دہلی کے جواہر لعل یونیورسٹی میں تشدد کے واقعات کے بعد ملک بھر میں نہ صرف طلبأ بلکہ عوام الناس بھی اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ ان کے بچے تعلیمی اداروں میں محفوظ ہیں یا نہیں؟

بنگلور: جے این یو طلبأ کے ساتھی یکجہتی کا مظاہرہ
بنگلور: جے این یو طلبأ کے ساتھی یکجہتی کا مظاہرہ

By

Published : Jan 16, 2020, 5:20 PM IST

سی اے اے۔ این آر سی اور این پی آر جیسے قوانین کے خلاف ملک کے کونے کونے میں مظاہروں و احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اس تعلق سے آج کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں عوام اور طلبأ کے اشتراک سے شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا۔

نہیں معاملات کو لے کر شہر میں مسلم مہیلا آندولن کے بینر تلے ایک زبردست احتجاج کا انعقاد کیا جہاں کئی اہم سماجی کارکنان و طلباء نے کثیر تعداد میں حصہ لیا اور سی اے اے قانون کے خلاف نعرے بازی کی۔

بنگلور: جے این یو طلبأ کے ساتھی یکجہتی کا مظاہرہ

مظاہرہ کررہے لوگوں نے جے این یو اور جامعہ کے طلبأ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کی اور نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ قوانین کو واپس لے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details