اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک وقف بورڈ امیدوں پر کھرا اترنے کا کوشش کریگا: ناصر حسین - کرناٹک نیوز

کرناٹک وقف بورڈ ایک طویل عرصے سے بدعنوانی اور کمزور کارگردگی کے لیے تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے، جس سے مسلمانوں میں بڑی بیچینی دیکھی گئی ہے۔

karnataka waqf board
کرناٹک وقف بورڈ

By

Published : Sep 12, 2020, 8:24 PM IST

اس سلسلے میں وقف بورڈ کو بد عنوانیوں سے پاک کرنے اور کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے وقف بورڈ نے کئی مثبت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تا کہ قوم کا یہ ادارہ اپنے مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موضوع پر ای ٹی وی بھا رت سے خصوصی بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے ایم پی و ریاستی وقف بورڈ کے رکن ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ، 'بورڈ میں مختلف ایڈمنسٹریٹیو ریفارمز کیے گیے ہیں۔

بورڈ کے متعدد عملے کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کی گئی ہے اور اوقافی مسائل کو حل کرنے کے لیے ضلعی سطح کی کمیٹیوں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔'

ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ، 'اب بورڈ اس بات پر زور دے رہا ہے کہ اوقافی جائیدادوں کو آمدنی کا ذریعہ بنایا جائے اور اس آمدنی کی رقم سے ملت اسلامیہ کے فلاح و بہبودی کے کام کیے جاسکیں۔'

مزید پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت نے طلبہ کی مشکل حل کردی

انہوں نے مزید بتایا کہ، 'انتظامیہ کے امور کے تیار کردہ ایجنڈا کے عمل در آمد کے دوران ساری کارگردگی کی نگرانی کے لیے درست اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details