بنگلور: ریاست کرناٹک کے ہبلی شہر میں واقع حضرت سید محمود شاہ قادری کی درگاہ کا معاملہ سرخیوں پر ہے. کرناٹک وقف بورڈ کا الزام ہے کہ ادارے کی کمیٹی کی جانب سے وقف بورڈ کو اطلاع نہیں دی گئی. Karnataka Waqf Board Chairman On Hubli Dargah Issue
ہبلی درگاہ معاملے میں کرناٹک وقف بورڈ قانونی چارہ جوئی میں متحرک یاد رہے کہ سن 2010 سے ہبلی درگاہ کا معاملہ ایک تنازع کا شکار ہے جس کی وجہ سے یی علاقے میں سنسنی رہی ہے.کشیدگی کی وجہ سے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہبلی شہر کی درگاہ سے حضرت سد محمود شاہ قادری کی میت کو ایک دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے.اسی بات کو لے مقامی مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعدی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہبلی درگاہ معاملے میں درگاہ کی مسماری ہو یا میت کی منتقلی، ان کا کسی میں کوئی رول نہیں ہے۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور وقف بورڈ نے سن 2022 کے ستمبر کے مہینے میں کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے.معاملہ زیر سماعت ہے۔
شافی سعدی نے بتایا کہ ہبلی درگاہ معاملے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں،انہوں نے پورے معاملے کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔ ان کی وجہ سے ہی معاملہ طول پکڑا۔ تاہم وہ اس معاملے کو قانونی اعتبار سے دیکھ ریکھ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Dargah Demolished In Karnataka سڑک کشادہ کرنے کے لیے درگاہ مسمار کرنے کی کارروائی
کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعد نے بتایا کہ ووف بورڈ کی جانب سے تمامی قانونی چارہ جوئی درست طور پر کی جارہی ہے.قانون پر پورا بھروسہ ہے۔فیصلہ ہمارے حق میں آئے گاکیونکہ ہم جائز حق پر ہیں ۔ہمیں اس کے لئے طویل قانونی لڑائی لڑنی ہے۔عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے امید کرتے ہیں سب کچھ ہمارے حق میں ہوگا۔ Karnataka Waqf Board Chairman On Hibli Dargah Issue