اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک بورڈ آف اوقاف کے چئیرمین ڈاکٹر محمد یوسف کا انتقال

کرناٹک کے ویٹرنری طبیب و ریاست کے معروف صنعتکار ڈاکٹر محمد یوسف آج صبح 3.30 بجے اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

image
image

By

Published : Aug 7, 2020, 12:06 PM IST

انتقال کے وقت ڈاکٹر محمد یوسف کی عمر 65 سال تھی اور وہ گزشتہ تقریباً 10 دنوں سے گردے کی بیماری مبتلا تھے اور شہر کے منیپال ہسپتال میں ذیر علاج تھے جہاں آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی اطلاع دی کہ ان کی برین ہیموریج سے موت ہوئی۔

مرحوم ڈاکٹر محمد یوسف کے پسماندگان میں اہلیہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہیں جو ان کے ڈرم مینوفیکچرنگ صنعت کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں۔

مرحوم ڈاکٹر محمد یوسف نے اس سے قبل بھی کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی اور اس بار مرحوم کا وقف بورڈ میں چئیرمین کا دوسرا ٹرم جاری تھا۔

مرحوم کی آج صبح 8.30 بجے بنگلور شہر کی مسجد مزمل میں نماز جنازہ پڑھائی گئی اور انھیں سپرد خاک کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details