کرناٹک وقف بورڈ کی ہدایت پر سی ای او کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں 'پولیوشن ریگیولیشن اینڈ کنٹرول رولز 2000' کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست بھر کی مساجد و درگاہوں سے کہا گیا ہے کہ اس پر سختی سے عمل پیرا ہوں، یعنی دوسرے معنوں میں وقف بورڈ نے مساجد میں فجر کی اذان میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔اور بقیہ نمازوں کے لیے لاؤڈ اسپیکر میں اذان سے کے متعلق بتایا کہ پولیوشن کنٹرول کے اصولوں کے مطابق مائک کی آواز کو اڈجسٹ کریں۔
کرناٹک وقف بورڈ کے اس سرکلر پر شہر کی کئی اہم شخصیات پر مشتمل متعدد وفود نے وقف بورڈ پہونچ کر اس سرکلر کے متعلق استفسار کیا، جس پر سی ای او محمد یوسف نے کہا کہ یہ سرکلر حکومت ہند کے قوانین کے تحت جاری کیا گیا ہے اور یہ وقف بورڈ کا کوئی آرڈر یا حکمنامہ ہیں ہے۔