بنگلور: لڑکی نابالغ ہونے کی وجہ سے شادیوں کی منسوخی کی خبر تو آپ نے سنی ہوگی، لیکن کرناٹک کے بنگلور سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جہاں لڑکے کی عمر کم ہونے کی وجہ سے شادی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔ Girl major but boy is minor; police veto lovers' marriage
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور کے جونیلا سندرا علاقے سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور لڑکے کو اسی محلے میں رہنے والی ایک لڑکی سے عشق ہوگیا۔ دنوں کے درمیان محبت اتنی گہری ہوگئی کہ دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ تاہم لڑکی کی عمر 18 برس سے کم ہونے کی وجہ سے انہوں نے چند برسوں تک شادی کا انتظار بھی کیا۔ لڑکی کی عمر 18 برس مکمل ہونے کے بعد جوڑی نے خاندان کی مرضی کے خلاف 4 نومبر کو بھاگ کرشادی کرلی۔
اس سلسلے میں لڑکی کے والدین نے پولیس سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت کی جس پر کیس درج کیا گیا۔ دوران تحقیقات پولیس کو پتہ چلا کہ دونوں تمل ناڈو میں ہے، پولیس نے 23 کو دنوں کو تروولو میں پایا اور انہیں شہر لے آیا۔