کرناٹک کے ایک گاؤں کے مقامی افراد نے ایک ایمبولینس اور محکمہ صحت کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جو علاقے میں موجود ایک کووڈ۔19 مریض کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جا رہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کولار کے گاؤں بنگاراپیٹ میں اس وقت پیش آیا جب اسپتال کے عملے نے لاش اسپتال سے لی اور اس کی آخری رسومات کے لیے نکل گئے۔ جب یہ بنگاراپیٹ گاؤں پہنچے تو وہاں کے مقامی لوگوں نے انہیں روکا اور ان سے بحث کرنے لگے۔ یہ تنازع بڑھ گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ صحت کی گاڑی پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا۔