اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو صحافیوں کی مالی مدد

کرناٹک اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو زبان کے قلمکاروں، صحافیوں اور فنکاروں کو کوویڈ امدادی رقم دی گئی ہے۔

اردو صحافیوں کی مالی مدد
اردو صحافیوں کی مالی مدد

By

Published : Apr 1, 2021, 4:24 PM IST

کرناٹک اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے سے اردو قلم کاروں ،صحافیوں اور فنکاروں کو کوویڈ امدادی رقم جاری کی گئی۔

اردو صحافیوں کی مالی مدد

کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس کا کہنا ہے کہ ریاستی ارود اکیڈمی کی جانب سے اٹھائے گئے اس مستحسن قدم کی ملک بھر میں ستائس ہورہی ہے سینئر صحافی عزیزاللہ سرمست نے دورہ یادگیر کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان سے جڑے صحافیوں، شعرا اور فنکاروں کو کورونا کے بعد کہیں سے بھی اور کسی سے بھی کوئی امداد نہیں ملی تھی-

انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک اردو اکیڈمی نے صحافیوں، شعرا اور اردو کے فنکاروں کو امداد جاری کرتے ہوئے مستحق اقدام ا ٹھایا ہے۔ جس کے لیے کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس کے شکر گذار ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں، شعرا اور قلم کاروں کے بینک اکاؤنٹ میں فی کس تین ہزار روپے جمع کرکے اردو کے قلم کاروں کی مدد کی ہے۔

عزیزاللہ سرمست نے مزید کہا کہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس ور اکیڈمی کے مام اسٹاف کے ساتھ منتخب اراکین کرناٹک اردو اکیڈمی بھی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details