اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد - کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد

یادگیر کے تعلقہ شورا پور میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ کلیم فریدی نے اس مشاعرے کی نظامت فرمائی۔

کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد
کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد

By

Published : Oct 9, 2021, 2:31 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور میں کرناٹک اردو اکیڈمی و محبان اردو اکیڈمی کہ اشتراک سے مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر سید شاہ احمد پاشاہ قادری، شورا پور کی نائب تحصیلدار صوفیہ سلطان، سید عبدالقادر ہنسگی، حافظ محمد اسماعیل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

محمد مولا علی سوداگر صدر ٹیپوسلطان کمیٹی نے تمام مہمان خصوصی اور شعراء کو تہنیت پیش کی اور مبین احمد زخم کی صدارت میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد
اس مشاعرہ میں مقیم بابا گلبرگہ، شعیب طلحہ، محمد صادق عمری، اوصاف مجاہد، توفیق اسد، محمد ظہیر حسین، شوکت حسین مشکور و دیگر نے اپنا کلام سنایا۔

مزید پڑھیں:یادگیر: 9 اکتوبر کو بین ریاستی مشاعرہ کا انعقاد



مقیم بابا گلبرگہ نے اپنے طنز و مزاحیہ کلام میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بعد سماج میں پیش آرہے حالات کی بھرپور عکاسی کی۔ شعیب طلحہ نے ملک میں آئے دن لڑکیوں اور خواتین پر ہو رہے ظلم و زبردستی اور قتل کے واقعات پر بہترین نظم سنائی۔


لاک ڈاؤن کے بعد کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے پہلی بار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کلیم فریدی نے اس مشاعرے کی نظامت فرمائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details