ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع کے ہرے کیرور شہر میں کورنا وائرس پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد عوام کو روز مرہ کی اشیا خریدنے کے لیے ضلع انتظامیہ کے جانب سے چند راشن اور دودھ کی دکانوں پر گراہکوں کے ہجوم پر قابو پانے کے لیے نئی ترکیب آزمائی گئی ہے۔
کرناٹک: لوگوں کے درمیان فاصلے قائم رکھنے کے لیے منفرد ترکیب
ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہونے پر عوام کو راشن کے لئے مارکینگ باکس(دائرہ) کے ذریعے چیزیں خریدنے کی ہدایت دی جا رہی ہے تا کہ دکانوں پر ہجوم نا ہو اور عوام کے درمیان فاصلے برقرار رہیں۔
فاصلے قائم رکھنے کے لیے منفرد ترکیب
کورونا وائرس کے پیش نظر لوگوں کو ایکدوسرے سے فاصلے بنانے کی اپیل کی گئی ہے تا کہ یہ وائرس پھیل نا سکے، اس لیے دکانوں کے اطراف میں دائرہ بناکر گراہکوں کو دور دور کھڑے رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس موقع پر تحصیلدار اے این باغبان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر کسی ضرورت کے گھروں سے باہر نا نکلیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں