بنگلورو: وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کرناٹک حکومت ریاست کے مدارس میں دی جا رہی تعلیم کی نوعیت کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کر رہی ہے۔ اس کے لیے افسران کو مدارس کی تعلیم کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر نے یہ بات مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کو فراہم کی جانے والی رسمی تعلیم کے حوالے سے جائزہ میٹنگ میں کہی۔ Educational Review of Karnataka Madrasas
انہوں نے کہا کہ ایک اصول کے مطابق مدارس میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدارس کے طلباء کو سائنس اور ریاضی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے قریبی اسکولوں میں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک مدارس کے طلباء کو رسمی تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں کوئی واضح اور درست جانکاری نہیں ہے، اسی لیے یہ رپورٹ طلب کی جارہی ہے۔
ناگیش نے مزید کہا، " افسران کو مدارس کا دورہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ امداد یافتہ، غیر امدادی اور پرائیویٹ مدارس میں جو تعلیم دی جا رہی ہے وہ تعلیم قانون" Right to Education" کے مطابق ہے یا نہیں، اگر نہیں ہے تو کس قسم کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔"
Karnataka Madrasa Issue کرناٹک کے افسران کو مدارس کی تعلیم کا جائزہ لینے کی ہدایت - مدارس کے تعلیم کا جائزہ لینے کی ہدایت
وزیر برائے تعلیم بی سی ناگیش نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کرناٹک حکومت ریاست کے مدارس میں دی جا رہی تعلیم کی نوعیت کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کر رہی ہے۔ اس کے لیے افسران کو مدارس کی تعلیم کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کرناٹک افسران کو مدارس کے تعلیم کا جائزہ لینے کی ہدایت
مزید پڑھیں:
وزیر ناگیش نے کہا کہ زمینی سطح پر صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد، ماہرین تعلیم اور مدارس چلانے والوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جائے گی۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر بچے کو تعلیمی حق کے مطابق رسمی تعلیم فراہم کرے، اور تمام کوششیں اسی کو پورا کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔ مجموعی طور پر حکومت کی نیت یہ ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔