ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ یادگیر کی جانب سے ضلع دفتر یادگیر میں ٹیپو سلطان کی جینتی منائی گئی۔ اس موقع پر ٹیپو سلطان کی تصویر پر پھول مالا چڑھا تے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ، حیدرآباد کرناٹک زون صدر عبد الکریم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'ٹیپو سلطان پہلے مجاہد آزادی تھے آپ نے وطن کے لیے اپنی جان تک قربان کی'۔
ٹیپو سلطان کی سالگرہ منائی گئی وہیں مولانا شفیق احمد نے کہا 'ٹیپوسلطان ایک عظیم بادشاہ تھے، مگر افسوس کے ان پر لوگ غلط الزام عائد کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں امن و اتحاد کی دعا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی۔
بہوجن سماج پارٹی یادگیر کے صدر تجمل حسین نے کہا 'آج کرناٹک وزیراعلی یدی یورپا نے ٹیپو جینتی منانے پر روک لگا دی ہے مگر یہی یدی یورپا جب کے جے پی پارٹی میں تھے تو انہوں نے ٹیپو جینتی منائی تھی'۔
یہ بھی پڑھیے
بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج: ای ٹی وی بھارت پر تازہ ترین اپڈیٹ
انہوں نے کہا 'ٹیپو سلطان کا جنم دن صرف کرناٹک میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں منانا چاہیے کیونکہ ٹیپو سلطان نے انگریزوں سے صرف کرناٹک علاقے کے لئے لڑائی نہیں لڑی تھی بلکہ پورے ملک کے لیے لڑی تھی'
انہوں نے کرناٹک حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت آئندہ سال ٹیپو جینتی سرکاری طور پر منائے۔