رائچور:کرناٹک کے رائچور ضلع میں ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک ٹیچر نے اپنی طالبہ کی ماں کو جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا اور اس حرکت کا ویڈیو بھی ریلیز کیا۔ ملزم کی شناخت سنگاپورہ سرکاری اسکول کے ٹیچر محمد اظہرالدین کے طور پر ہوئی ہے، جسے معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ملزم ٹیچر پر اسکول کے بچوں کے ساتھ بدتمیزی کا بھی الزام ہے۔ Teacher Forcing Student Mother to have Sex, Suspended
پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا کہ ملزم ٹیچر نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی بیٹی کو ٹیوشن، سرکاری سہولیات فراہم کرے گا اور اسے زبردستی اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا۔ استاد نے نجی لمحات کو ریکارڈ کرلیا تھا اور خاتون کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس کے ساتھ تعاون کرے ورنہ وہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔ بعد میں اس نے ویڈیو وائرل کر دی۔ Rape with student's mother in Raichur district