اردو

urdu

ETV Bharat / state

State Minister Rahim Khan Visit ریاستی وزیر رحیم خان نے بیدر کے گاوں مرکل کا دورہ کیا - کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کیا

ریاستی وزیر رحیم خان نے ضلع بیدر کے مرکل گاوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی کسانوں سے ان کی فصلوں کے نقصان اور معاوضے کو لے کر بات چیت کی۔وزیر رحیم خان نے کسانوں کو یقین کو کچھ بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر رحیم خان نے بیدر کے گاوں مرکل کا دورہ کیا
وزیر رحیم خان نے بیدر کے گاوں مرکل کا دورہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 10:54 AM IST

وزیر رحیم خان نے بیدر کے گاوں مرکل کا دورہ کیا

بیدر:ریاست کرناٹک کے وزیر رحیم خان نے ضلع بیدر کے مرکل گاوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی کسانوں سے ان کی فصلوں کے نقصان اور معاوضے کو لے کر بات چیت کی۔وزیر رحیم خان نے کسانوں کو یقین کو کچھ بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔کسانوں نے بھی وزیر کے سامنے مختلف مسائل اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق کرناٹک میں ایک جانب مانسون میں تاخیر کی وجہ سے ریاست کے مختلف اضلاع اور اس کے تعلقہ جات میں قحط سالی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔عام لوگوں بالخصوص کسانوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب ریاست کے چند اضلاع میں مسلسل بارش کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shaheen College In Bidar اچھے کاموں میں ہاتھ بٹانا انسانیت کا تقاضا

ریاستی وزیر رائے بلدی و شہری انتظامیہ رحیم خان نے کسانوں کے کھیتوں کا اچانک دورہ کیا اور حالیہ دنوں میں شدید بارش سے زرعی فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر نے کسانوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ فصلوں کی بیمہ جاری کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ اور ریاستی وزیر برائے زراعت سے بات کریں گے۔کسانوں کو ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر تحصلدار بیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کسان، اور دیگر حکام بیدر کے مرکھل گاؤں کے دورے پر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details