اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minister Rahim Khan بہت جلد ڈائلسز سینٹر قائم ہوگا:وزیر رحیم خان - وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن

ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن اور حج وہ رکن اسمبلی بیدر رحیم خان نے کہاکہ ضلع میں بہت جلد 100 بستروں والا ہسپتال قائم کیا جائے گا جہاں عام لوگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی

بہت جلد ڈائلسز سینٹر قائم ہوگا:وزیر رحیم خان
بہت جلد ڈائلسز سینٹر قائم ہوگا:وزیر رحیم خان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 8:25 PM IST

بہت جلد ڈائلسز سینٹر قائم ہوگا:وزیر رحیم خان

بیدر : ریاست کرناٹک کے وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن اور حج رحیم خان نے کہاکہ ضلع میں بہت جلد 100 بستروں والا ہسپتال قائم کیا جائے گا جہاں عام لوگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ اج 100 بستروں والا ہسپتال جو جچہ بچہ ہسپتال بھی کہلاتا ہے پورے ضلع میں ایک بہتر ہسپتال کے طور پر اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے ہسپتال میں صاف صفائی کا معاملہ ہو یا دیگر معاملات اسٹاف کافی محنتی ہمدرد اسٹاف ہے جو ہسپتال میں انے والے مریضوں کے ساتھ نہایت ہی ہمدردی سے پیش آتا ہے۔

ریاستی وزیر رحیم خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اور طب کا جو پیشہ ہے وہ بہت ہی احترام کے قابل پیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کی ترقی کے لیے میں نے چار کروڑ روپے دیے ہیں ایمبولنس ایکسرا مشین اور دیگر ضروریاتی سہولتوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Minority Commission Chairman مائناریٹی کمیشن کے چیئرمین کا دورہ بیدر
انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں بہت جلد ڈائلیسس سینٹر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے دیا ہوں اس ہسپتال میں ڈیلیسس سینٹر کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس کے چلتے بہت جلد اس ہسپتال میں ڈیلیسس سینٹر قائم ہوگا۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے جنگلات ایشور کھنڈرے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر رتی کانت سومی محکہ صحت اور 100 بستر والے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ موجود تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details