ریاستی وزیر برائے افزائش مویشیان و بیدر ضلع نگراں وزیر پربھو چوہان نے بیدر شہر کے سو بستروں والے میٹرنٹی اسپتال کا دورہ کیا۔
وزیر پربھو چوہان نے 100 بستر والے ماں اور بچہ ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد سہیل سے تیسری لہر سے قبل وہاں ہورہے بستروں اور آکسیجن وغیرہ کے انتظامات پر بات کی۔
اسی طرح انھوں نے بیدر شہر کے سرکاری اسپتال کے مختلف وارڈوں کا خصوصاً کورونا کے مریضوں سے متعلق اور تیسری لہر کے آنے سے قبل وارڈ کی ہورہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔