اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک مسلم ایمپلائز ایسو سی ایشن کی سالانہ ڈائری 2021 کا اجراء - گلبرگہ کی خبریں

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے قلب میں واقع ہدایت سنٹر میں کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ایسو سی اسوسی ایشن کی جانب سے سالانہ ڈائری 2021 کا اجراء عمل میں آیا۔

image
image

By

Published : Jan 9, 2021, 12:55 PM IST

اجراء کے اس موقع پر کورونا وائرس وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے کورونا واریئرس کے ساتھ ساتھ اس مشکل وقت میں سماجی، تعلیمی، صحافی میدان میں بھی خدمات انجام دینے والوں کی ستائش کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی گئی۔

ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی معروف سراج بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن گلبرگہ اور کنیز فاطمہ قمر اسلام (رکن اسمبلی گلبرگہ شمال) کے ہاتھوں ڈائری کا اجراء کیا گیا۔

رسم اجراء میں ڈاکٹر سدپا شیوا چاریہ سرینواس، بلی رام مہاراج، کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مسلم ایمپلائز اسوسی ایشن کے صدر و اراکین سمیت متعدد ملی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سالانہ ڈائرئ 2021 کا اجراء

اسوسی ایشن کے نائب صدر نواب خان نے کہا تنظیم کا اہم مقصد اقلیتی طبقے کی تعلیمی و سماجی میدان میں ترقی کے لیے ہر مکمن کوشش کر نا ہے اور اس تنظیم کے ذریعے تمام مسلم ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اقلیتی طبقے کی ترقی کے لیے فکر پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مسلم طبقے کے کئی مسلم افسران اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ اس تنظیم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اقلیتی طبقہ کو حکومت سے ملنے والی ہر سرکاری اسکیموں کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔

نواب خان نے یہ بھی کہا کہ اس تنظیم کی بنیاد سنہ 2005 میں رکھی گئی تھی اور آج اس تنظیم سے متعدد مسلم سرکاری ملازمین وابستہ ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details