کرناٹک حکومت نے 17 نومبر سے تمام کالج کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اسوٹھٹھوا نارائن نے میڈیا کو اس بات کی جانکاری دی کہ ڈگری، انجینئرنگ اور ڈپلومہ کالجز کو اعلان کردہ تاریخ کے مطابق دوبارہ کھول دیا جائے گا لیکن طلباء کو کالج میں حاضر ہونے کے لیے کوئی زبردستی نہیں کی جائے گی کیونکہ ہم نے آن لائن کلاسز کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ طلباء اپنی ضرورت کے مطابق کالج آسکتے ہیں۔
نارائن نے مزید کہا کہ جو طلباء کالج آکر کلاس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کو براہ راست اپنے والدین کی اجازت لینی ہوگی۔ ہر طالب علم کو اپنے والد یا والدہ سے کالج آنے کے لیے درخواست لے کر آنا لازمی ہوگا۔